Istikhara Prayer Method (In English)
1. *Make Wudu (Ablution):*
Ensure you are clean and in a state of wudu.
2. *Pray 2 Rak’ah Nafl Salah:*
- In the *first rak'ah*, after Surah Al-Fatiha, recite any Surah.
- Same for the *second rak'ah*.
3. *Make the Du’a of Istikhara After Salah:*
After completing the two rak’ahs, raise your hands and sincerely recite the following du’a:
*Dua of Istikhara:*
_"Allahumma inni astakheeruka bi’ilmika, wa astaqdiruka biqudratika, wa asaluka min fadlika al-‘azeem..._"
(Full du’a can be recited in Arabic or read from a book/app with meaning.)
4. *Mention Your Matter:*
After reciting the du’a, mention the thing you are seeking guidance for.
5. *Have Tawakkul:*
Trust that Allah will guide you through ease, comfort in heart, or circumstances.---
*نماز استخارہ کا طریقہ (اردو میں):*
1. *وضو کریں:*
طہارت اور پاکیزگی کے ساتھ وضو کریں۔
2. *دو رکعت نفل نماز پڑھیں:*
- پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی بھی سورت پڑھیں۔
- دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کریں۔
3. *نماز کے بعد استخارہ کی دعا پڑھیں:*
نماز مکمل کرنے کے بعد، ہاتھ اٹھا کر استخارہ کی دعا پڑھیں:
(دعا مکمل عربی میں یا ترجمے کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں)
4. *اپنے معاملے کا ذکر کریں:*
دعا کے بعد دل میں یا زبان سے وہ کام بیان کریں جس کے بارے میں رہنمائی چاہیے۔
5. *اللہ پر بھروسہ کریں:*
جو فیصلہ دل کو مطمئن کرے یا حالات آسان ہوں، وہی اللہ کی رہنمائی ہے۔
دعا استخارہ
حضرت جابررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولﷺ ہم کو استخارہ اس طرح (اہتمام سے) سکھاتے تھے، جیسے قرآن شریف کی سورۃ سکھاتے تھے، اور یوں ارشاد فرماتے تھے کہ جب تمہیں کوئی کام درپیش ہو تو دو رکعت نماز نفل پڑھ کر یہ دُعا پڑھو۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ أَسْتَخِیْرُكَ بِعِلْمِكَ وَ أَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِیْمِ، فَاِنَّكَ تَقْدِرُ وَ لاَ أَقْدِرُ، وَ تَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ ، وَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَیْرٌ لِّيْ فِيْ دِیْنِيْ وَ مَعَاشِيْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِيْ فَاقْدِرْهُ لِيْ وَ یَسِّرْهُ لِيْ ثُمَّ بَارِكْ لِيْ فِیْهِ۔ وَ اِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌ لِّيْ فِيْ دِیْنِيْ وَمَعَاشِيْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِيْ فَاصْرِفْهُ عَنِّيْ وَاصْرِفْنِيْ عَنْهُ وَاقْدِرْ لِيَ الْخَیْرَ حَیْثُ كَانَ ثُمَّ اَرْضِنِيْ بِهٖ۔
ترجمہ:
اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے خیر مانگتا ہوں، اور تیری قدرت کے ذریعہ تجھ سے قدرت طلب کرتا ہوں، اور تیرے بڑے فضل کا تجھ سے سوال کرتا ہوں کیونکہ بلاشبہ تجھے قدرت ہے، اور مجھے قدرت نہیں، اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو غیبوں کو خوب جاننے والا ہے. اے اللہ! اگر تیرے علم میں میرے لیے یہ کام میری دنیاوآخرت میں بہتر ہے تو اس کو میرے لیے مقدر فرما، اور آسان فرما، پھر میرے لیے اس میں برکت فرما، اور اگر تیرے علم میں میرے لیے یہ کام میری دنیاوآخرت میں شر(اور بُرا) ہے تو اس کو مجھ سے اور مجھ کو اس سے دُور فرما۔ اور میرے لیے خیر مقدر فرما، جہاں کہیں بھی ہو پھر مجھے اس پر راضی فرما دے۔
(سنن أبي داود، 2/640،641، دارالرسالۃ)، (مشكاة المصابيح، 1/415، بیروت)
فائدہ: دعا کے دوران جب (هٰذَا الْأَمْرَ) پہ پہنچے تو اپنے کام کا دھیان کرے۔: